4 مئی 2013 - 19:30
خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کے دوران ۱۶ شدت پسند ہلاک

پاکستان کے قبائیلی علاقے خیبر ایجنسی میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ميں 16 شدت پسند ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

ابنا: خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی ميں 16 شدت پسند ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔سیکورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ان کے اہم ٹھکانوں قسمت سر اور سانگڑھ  کا کنٹرول حاصل کرلیا، کارروائی ميں 16 شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے وادی تیراہ میں کالعدم تنظیموں کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے پیش نظر علاقے میں حکومتی رٹ کی بحالی کے لئے آپریشن شروع کررکھا ہے جس میں اب تک درجنوں شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲